اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول سے، یہ بم دھماکہ چہل ستون کے علاقے میں افغان فوجیوں کے راستے میں کیا گیا۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔طالبان گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ افغان فوجیوں کے راستے میں کئے جانے والے اس بم دھماکے میں بارہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے کابل میں بم دھماکوں کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے جن میں ابتک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان بم دھماکوں کی ذمہ داری طالبان گروہ نے ہی قبول کی ہے۔
.......
/169